بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 جُمادى الأولى 1448ھ 21 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عورت کی خواہش کو انگلی سے پورا کرنا

سوال

 میں جب اپنی بیوی سے ہمبستری کرتا ہوں  تو اگر میں دخول کر لوں مجھے بہت ہی جلدی انزال ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے میری بیوی کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی۔اس کے لیے میں ایسے کرتا ہوں کہ میں انگلی کے ساتھ اس کے بظر(clitoris) کو حرکت دیتا ہوں جس سے اس کو اپنے جسم میں انتشار محسوس ہوتا ہے اس عمل کے ساتھ اس کو انزال ہو جاتا ہے وہ اس عمل سے بہت زیادہ خوش ہوتی ہے اور کبھی کبھار تو اس کی فرج میں انگلی بھی داخل کر دیتا ہوں جب اس کو انزال ہو جاتاہے تو میں پھر دخول کر دیتا ہوں۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے اگر نہیں تو کوئی اور طریقہ تجویز کریں۔ کیا اس کے بظر کو حرکت دینے کے لیے میں کسی وائبریٹر کا استعمال کر سکتا ہوں؟

جواب

مذکورہ عمل  کی گنجائش ہوسکتی ہے تاہم وائبریٹر کا استعمال  ہرگز نہ کیا جائے۔فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144311100362
تاریخ05-06-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں