ابیھہ نام رکھنا
سوال
ابیھہ نام رکھنا چاہتی ہوں ، ابیھہ کے ساتھ فاطمہ لگانا ضروری ہے یاصرف ابیھہ بھی رکھ سکتے ہیں؟
جواب
"أَبِیْھَہ" (آخر میں "ه" کے ساتھ) کے معنی سمجھ دار کے ہیں۔ (قاموس الوحید ص: 106)
اس کا صحیح تلفظ یہ ہے کہ آخر میں ’’الف‘‘ کے بجائے ’’ہ‘‘ پڑھی جائے, یہ نام رکھنا درست ہے،اور اس کے ساتھ فاطمہ لگانا ضروری نہیں۔
اس نام سے متعلق مزید تفصیل درج ذیل لنک پر ملاحظہ فرمائیں:
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144311100325
تاریخ05-06-2022

