ذبح كے بعد جب جانور ٹھنڈا ہو جائے تو اس پر نمک مَلنا
سوال
ہمارے علاقے میں جانور کو ذبح کرنے کے بعد جب اس کی جان نکل جائے تو گردن پر نمک ملتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس سے گوشت ذائقہ دار بن جاتا ہے کیا یہ جائز ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں قربانی کے جانور کی جان نکلنے کے بعد اس کے گردن پر نمک لگانے میں اگر واقعی ذائقہ میں بہتری آتی ہو تو ایسا کرنے میں شرعاً کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144311100297
تاریخ05-06-2022

