بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سائرہ نام رکھنا

سوال

میری بھتیجی جس کا نام سائرہ فاطمہ رکھا ہے کیا یہ نام درست ہے؟ اور’’ سائرہ‘‘ لکھنے کا طریقہ بھی بتا دیں، اور نام کا معنیٰ بھی بتا دیں۔ 

جواب

’’سائرہ‘‘ کامعنی ہے :چلنے والی ،متحرک۔

یہ نام رکھنا درست ہے،اور ا س کے لکھنےکاطریقہ ہے:’’سائِرہ‘‘(سین کے بعد الف،پھر ہمزہ کو راء کے ساتھ ملاکراور ہمزہ کےنیچے زیراور آخر میں ہاء)۔

’’فاطمة‘‘:یہ نام رکھنا نہ صرف درست بلکہ بابرکت بھی ہے،جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک صاحبزادی کا نام بھی  ’’فاطمہ ‘‘ تھا۔

مصباح اللغات ميں ہے:

"سار (ض) سيراّ و تسايرا و مسيراّ و مسيرةّ و سيرورةّ : جانا۔چلنا۔سفركرنا۔"

(مصباح اللغات،ص:410،قديمي كتب خانه)

المعجم الوسيط ميں  ہے:

"(سار) : سيراّ ،وسيرةّ ، و تسايراّ ،ومساراّ ،ومسيراّ، و مسيرةّ : مشى ."

(المعجم الوسيط،ص:458،ط:دار نشر اللغة العربية)

سیرت ابن ہشام میں ہے:

"(أولاده صلى الله عليه وسلم من خديجة) :

قال ابن إسحاق: فولدت لرسول الله صلى الله عليه وسلم ولده كلهم إلا إبراهيم القاسم، وبه كان يكنى صلى الله عليه وسلم، والطاهر [3] ، والطيب، وزينب، ورقية، وأم كلثوم، وفاطمة، عليهم السلام."

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144311100269
تاریخ04-06-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں