بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزگار کے لیے وظیفہ

سوال

میں  ایک میڈیسن کمپنی میں جاب کرتا تھا لیکن ملازمت ختم ہو گئی اور 9 مہینوں سے بےروزگار ہوں ،کئی جگہ ایپلائی کیالیکن جاب نہیں مل سکی، وظائف کافی سارے کیے۔ پراپرٹی کاکام شروع کیا لیکن اس میں بھی فی الحال کامیابی نہ مل سکی، برائے مہربانی راہنمائی فرمائیں۔

جواب

روزگار کے سلسلہ میں اللہ تعالیٰ کی ذات سے مایوس نہ ہوں، پنج وقتہ نمازوں کو ان کے اوقات میں باجماعت ادا کرنے کا اہتمام کریں،  استغفار کی کثرت کریں، نیز صبح کوفجر کی نماز کے بعد ستر مرتبہ پابندی سے یہ آیت پڑھا کریں، ان شاءاللہ  بہتر روزگار میسر ہوگااور رزق کی تنگی سے محفوظ رہیں  گے۔آیت یہ ہے:

" اَللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاء وَهُوَ الْقَوِيُّ العَزِيزُ ."( الشوری: ۱۹)

(معارف القرآن:جلد ۷ صفحہ ۶۸۷)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144311100043
تاریخ01-06-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں