صرف اسم جلالہ کا ذکر کرنا
سوال
صرف یا اللّٰه کا وظیفہ کرسکتے ہیں اور اس کے فوائد اور اثرات کیا ہیں؟
جواب
صرف ’’یا اللہ ‘‘یا صرف اسم ذات یعنی ’’اللہ ‘‘کا ذکر کرنا جائز ہے، صوفیاء کے نزدیک اسم ذات کا وظیفہ اصلاحِ باطن کے لیے نہایت مفید ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144311100042
تاریخ01-06-2022

