کچرا جلایا جاتا ہے سونا دفن کیا جاتا ہے
سوال
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کسی ہندو نے پوچھا کہ ہم ہندو مردہ جلاتے ہیں اور آپ لوگ دفناتے ہو کیوں؟ تو حضرت علی نے جواب دیا کہ کچرا جلایا جاتا ہے اور خزانہ دفن کیا جاتا ہے۔
جواب
مکمل تلاش کے باوجود یہ بات نہیں مل سکی کہ یہ قول کس کا ہے، لہذا بنا تحقیق حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف نسبت کرنا درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144310101504
تاریخ31-05-2022

