کیا شوہر اپنی بیوی کے انتقال کے بعد اس کا چہرہ دیکھ سکتا ہے؟
سوال
بیوی کی وفات کے بعد كيا شوہر بیوی کے چہرے کو دیکھ سکتا ہے ؟
جواب
صورت مسئولہ میں شوہر کا اپنی بیوی کے انتقال کے بعد اُس کا چہرہ دیکھنا شرعا جائز ہے، البتہ بیوی کو چھونا اور غسل دینا جائز نہیں۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(ويمنع زوجها من غسلها ومسها لا من النظر إليها على الأصح) منية...ولعل وجهه أن النظر أخف من المس فجاز لشبهة الاختلاف والله أعلم."
[باب صلاة الجنازة، ج:2، ص:198، ط:سعيد]
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144310101497
تاریخ30-05-2022

