حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے والد اور والدہ کا نام
سوال
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے والد اور والدہ کا نام کیا تھا؟
جواب
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے والد کے نام کے بارے میں کافی اختلاف ہے،لیکن راجح یہ ہے کہ ان کے والد کا نام ’’ صخر ’’تھا اور ان کی والدہ کا نام ’’امیمۃ ’’ تھا۔
الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ میں ہے:
"عبد الرحمن بن صخر الدوسيّ :
أبو هريرة.هو مشهور بكنيته. وهذا أشهر ما قيل في اسمه واسم أبيه، إذ قال النووي: إنه أصح."
(ذكر من اسمه عبد الرحمن،ج4،ص267،ط؛دار الکتب العلمیۃ)
وفیہ ایضاً:
"أميمة بنت صبيح،أو صفيح، بموحدة أو فاء مصغرا، ابن الحارث، والدة أبي هريرة. اختلف في اسمها، فجاء عن أبي هريرة أنه ابن أميمة."
(کتاب النساء،القسم الاول،ج8،ص32،ط؛دار الکتب العلمیہ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

