بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کرایہ کے مکان میں لگے درختوں سے پھل کھانا

سوال

کرایہ کے مکان میں انگور ہوں تو  کیاکرایہ دار کے لیے انگور کھاناجائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر درخت کے پھلوں سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا تو  کرایہ دار کے لیے اس درخت سے پھل کھانے کی اجازت نہیں ہے،ان درختوں پر لگے پھلوں پر مالک مکان کو تصرف کا حق حاصل ہے، اور وہی اس کا مالک ہے، البتہ کرایہ دار ، مالک کی اجازت سے کھاسکتاہے۔

المحیط البرہانی فی الفقہ النعمانی میں ہے:

"وأما إذا كانت الثمار على الأشجار فالأفضل أن لا يأخذ في موضع ما إلا بإذن."

(‌‌‌‌كتاب الاستحسان والكراهية،الفصل الثاني عشر في الكراهية في الأكل،ج5،ص352،ط؛دار الکتب العلمیہ)

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144310101386
تاریخ29-05-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں