بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قرض کی ادائیگی اور فراخی کے لیے وظیفہ

سوال

ان دنوں میں متحدہ عرب امارات میں ہوں کوئی کاروبار شروع کرو تو شروع میں اچھا خاصہ چلتا ہے اور منافع بخش بھی ہوتا ہے،  لیکن چند ماہ بعد بالکل بند ہو جاتا ہے،  اور مجھے قرض سے نجات نہیں ملتی بہت اوراد و وظائف بھی کیے ہیں لیکن قرض سے نجات نہیں ملتی،  کیا کروں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں نمازوں کی پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ  استغفار کثرت سے کرنے کا  معمول بنائیں، اور  چلتے پھرتے اور ہر نماز کے بعد درج ذیل کلمات پڑھتے رہا کریں، اللہ کی ذات  سے قوی امید ہے کہ جلد  قرض کی ادائیگی کا انتظام کی صورت اللہ پیدا فرمائے گا، ، اور تنگی  کو فراخی میں تبدیل کرنے گا۔

" تَوَكَّلْتُ عَلَى الْحَیِّ الَّذِيْ لَا یَمُوْتُ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ وَلَمْ يَكُن لَّهُ وَلِيٌّ مِّنَ الذُّلِّ ۖ وَكَبِّرْهُ تَكْبِيرًا. "

" اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ. " 

الفردوس بمأثور الخطاب للديلمي" میں ہے:

" ٨٣٩٥ - أبو هريرة

إذا أصابك سقم أو فقر فقل: " توكلت على الحي الذي لا يموت الحمد لله لذي لم يتخذ ولدا ولم يكن له شريك في الملك ولم يكن له ولي من الذل وكبره تكبیرا."

( باب الياء، ٥ / ٣٤٩، ط: دار الكتب العلمية - بيروت)

سنن الترمذي میں ہے:

"٣٥٦٣ - حدثنا عبد الله بن عبد الرحمن قال: أخبرنا يحيى بن حسان قال: حدثنا أبو معاوية، عن عبد الرحمن بن إسحاق، عن سيار، عن أبي وائل، عن علي، أن مكاتبا جاءه فقال: إني قد عجزت عن مكاتبتي فأعني، قال: ألا أعلمك كلمات علمنيهن رسول الله صلى الله عليه وسلم لو كان عليك مثل جبل صير دينا أداه الله عنك، قال: " قل: اللهم اكفني بحلالك عن حرامك، وأغنني بفضلك عمن سواك ": هذا حديث حسن غريب."

( أبواب الدعوات، باب، ٥ / ٥٦٠، ط:شركة مكتبة ومطبعة مصطفى البابي الحلبي - مصر)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144310101265
تاریخ28-05-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں