بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ڈاکٹر اسرار احمد کے بارے میں

سوال

ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم داعئ قرآن  جو تنظیم اسلامی کے سربراہ تھے، ساری زندگی قرآن پر بات کی اور خلافت پر بات کی، جہاد، پردے پر، ان کے بارے علماء دیوبند کے کیا نظریات ہیں؟

جواب

ڈاکٹر اسرار احمد  کے بعض نظریات  قرآن، حدیث اور  اِجماعِ اُمت کے خلاف ہیں، ان کے  بعض اَفکار اور طرزِ فکر سے اختلاف کے ساتھ ان کی تحریرات سے استفادہ کی گنجائش اگرچہ  ہے، لیکن عوام یا دینی علوم سے ناواقف افراد  چوں کہ ڈاکٹر صاحب  کے صحیح اور  قابلِ اشکال افکار کے درمیان تمییز و فرق کرنے کی صلاحیت  نہیں رکھتے ہیں؛ لہذا عوام اور نا پختہ افراد  ڈاکٹر صاحب اور ان کی فکر کے حاملین افراد کے بیانات  سننے، ان کے  دروس  میں شرکت کرنے اور   لٹریچر و تفسیر  سے استفادہ کرنے سے اجتناب کریں۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144310101251
تاریخ26-05-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں