بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جاز کیش اکاؤنٹ میں مخصوص رقم رکھنے پر ملنے والی سہولیات استعمال کرنے کا حکم

سوال

(جاز کیش) اکاؤنٹ میں اگر کچھ پیسے رکھے ہوئے ہوں تو کمپنی کی طرف سے" rewards" ملتے ہیں مفت ،کبھی مفت منٹ ملتے ہیں ،کبھی 60پیسے بالکل مفت دیتے ہیں، لیکن اس صورت میں جب ہمارے اکاؤنٹ میں پیسے موجود ہوں. یعنی بغیر پیسہ لگے منافع ملتا ہے. کیا وہ پیسہ استعمال کرنا جائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جاز  کیش موبائل اکاؤنٹ میں اگر  مخصوص رقم جمع کرانے کی شرط پر کمپنی کی طرف سے مختلف سہولیات (مثلاً: فری منٹس، انٹرنیٹ ایم بی ، میسج، کیش بیک وغیرہ) فراہم کی جاتی ہوں  تو چوں کہ اکاؤنٹ میں رقم رکھوانا درحقیقت  قرض ہے، اور  قرض دینا تو فی نفسہ جائز ہے، لیکن کمپنی اس پر جو  مشروط منافع دیتی  ہے، یہ شرعاً ناجائز ہے؛ اس لیے کہ قرض پر شرط لگاکر نفع  کے لین دین  کو نبی کریم ﷺ نے سود قرار دیا ہے ،لہٰذا  کمپنی کی طرف سے ملنے والی مشروط سہولیات (فری منٹس، انٹرنیٹ ایم بی ، میسج، کیش بیک وغیرہ) کو استعمال کرنا جائز نہیں ہے، صرف اصل رقم کے بقدر استفادہ کرسکتے ہیں۔

فتاوی شامی میں ہے: 

"وفي الأشباه كل قرض جر نفعاً حرام".

 ( كتاب البيوع، فصل في القرض، 166/5 ،ط: سعيد)

 فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144310101126
تاریخ24-05-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں