بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پچاس لاکھ کی تقسیم

سوال

 گھر عورت کے نام تھا عورت کا انتقال ہو گیااب شوہر ،ایک بیٹے اور دو بیٹیوں میں گھر کی مالیت پچاس لاکھ روپے کی تقسیم کیسے ہو گی؟

 

جواب

صورتِ مسئولہ میں مرحومہ کے ترکہ کی تقسیم یہ ہے  کہ سب سے  پہلے  تجہیزو تکفین کا خرچہ نکالنے کے بعداگر مرحومہ کے ذمہ قرض ہو تو اس  کو ادا کر نے کے بعد ،اگرمرحومہ  نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو اس کو ایک تہائی میں سے نافذ کیا جائے گا، اس کے بعد کل جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کوسولہ حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، اس میں سے چار حصے شوہر کو ، چھ حصے بیٹے کو ،  ہر ایک بیٹی کو تین ،تین حصے ملیں گے۔ 

صورت تقسیم یہ ہے :

میت  16/4

شوہر بیٹا بیٹی بیٹی
4 6 3 3

یعنی پچاس لاکھ روپے میں شوہر کو 1250000روپے ،بیٹےکو 1875000روپے،اور ہر ایک بیٹی کو  937500روپے ملیں گے۔

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144310101039
تاریخ24-05-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں