بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

الٹراساونڈ میں بچہ کے اعضاء اور جنس دیکھنا

سوال

دورانِ  حمل پانچویں مہینے میں کرایا جانے والا روٹین کا تفصیلی الٹراساؤنڈ جس میں بچے کے تمام اعضاء پیٹ دل وغیرہ بھی دیکھے جاتے ہیں،  کیا یہ کرانا جائز ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں کسی طبی ضرورت کے لیے الٹرا ساؤنڈ کے ذریعہ ماں کے پیٹ میں موجود بچے کو دیکھا جائے تو اس کی گنجائش ہے  اور اسی کے دوران بچہ کی جنس بھی معلوم کرلی جائے تو اس میں حرج نہیں، بشرطیکہ الٹرا ساؤنڈ کرنے والی عورت ہو۔ لیکن صرف بچے کی جنس معلوم کرنے کے لیے الٹرا ساؤنڈ کرانا ایک غیر ضروری و نا پسندیدہ عمل ہے، اور اس میں  ستر کھولنے کی ضرورت پیش آئے، خواہ عورت کے سامنے، تو  صرف اس غرض سے الٹراساؤنڈ کی اجازت نہیں ہوگی، کیوں کہ یہ شرعًا ضرورت نہیں ہے۔

درر الحكام میں ہے : 

"(وَرَجُلٌ يُدَاوِيهَا فَيَنْظُرُ إلَى مَوْضِعِ مَرَضِهَا بِقَدْرِ الضَّرُورَةِ)، وَيَنْبَغِي أَنْ يُعَلِّمَ امْرَأَةً مُدَاوَاتَهَا؛ لِأَنَّ نَظَرَ الْجِنْسِ إلَى الْجِنْسِ أَخَفُّ، أَلَا يُرَى أَنَّ الْمَرْأَةَ تُغَسِّلُ الْمَرْأَةَ بَعْدَ مَوْتِهَا دُونَ الرَّجُلِ". [درر الحكام : ١/ ٣١٤]

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144310100913
تاریخ23-05-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں