بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اسلیحان نام رکھنا

سوال

بیٹی کا نام اسلیحان رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

تلاش کے باوجود ہمیں اسلیحان نام کا معنی نہیں مل سکا،اس لیے بجائے اس نام کے ،صحابیات کے اسماء میں سے کوئی نام منتخب کرکے رکھ لیا جائے، نیز ہماری ویب سائٹ پر ناموں کے سیکشن سے بھی نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

البتہ اس کے قریب عربی میں  صلح مادہ سے ’’اصلاح ‘‘مستعمل ہے، جس کا معنی مرمت ، ٹھیک کرنے ،درست کرنے کے ہیں اور اس کا تثنیہ  اگر بنایا جائے تو ’’اصلاحان‘‘ بنتاہے،  لیکن عربی زبان میں قواعد کے اعتبار سے مصدر کا تثنیہ نہیں بنایا جاتا۔اس لیے یہ نام رکھنا بھی درست نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144310100873
تاریخ22-05-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں