بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ظواہر نام رکھنا

سوال

ظواہر نام کا مطلب بتادیں ، لڑکے کا نام رکھنا درست ہے ؟

جواب

’’ظواہر‘‘ ، ’’ظاہر‘‘ کی جمع ہے ، جس کے معنی کسی چیز کے ظاہر ہونے کے ہیں، ظاہر، باطن کی ضد ہے۔اس نام کے بجائے صحابہ کرام کے ناموں میں کسی نام کا انتخاب زیادہ بہتر ہے، البتہ اس کے قریب  ایک نام ’’ظہیر‘‘ ہے، جس کے معنی :مددگار کے ہیں، یہ نام رکھا جاسکتا ہے۔

بحوالہ مصباح اللغات، ص:۵۲۶،ط:قدیمی کتب خانہ کراچی ۔

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144310100759
تاریخ21-05-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں