زریان نام
سوال
زریان نام کا معنی بتا دیں۔ مزید یہ کہ اس نام کا رکھنا کیسا ؟
جواب
زریان عربی میں عیب نکالنے کے معنی میں آتا ہے۔ معنی مناسب نہ ہونے کی وجہ سے یہ نام درست نہیں ہے۔،مذکورہ نام رکھنے کے بجائے انبیاء کرام علہیم السلام، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے۔
اس سلسلے میں ہماری ویب سائٹ پر "اسلامی نام "کے عنوان سے بہت سارے نام موجود ہیں ،اس سے استفادہ کیا جا سکتاہے۔
لسان العرب میں ہے :
"زري: زريت عليه وزرى عليه، بالفتح، زريا وزراية ومزرية ومزراة وزريانا: عابه وعاتبه."
(۱۴ ؍ ۳۵۶، ط : دار الصادر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

