بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قرض پر رقم دی ہو تو قربانی واجب ہے یا نہیں؟

سوال

اگرکسی شخص پر دولاکھ کا قرضہ ہے اور اسی شخص کا کسی اور پر ڈھائی لاکھ قرض ہو تو اس شخص کے لیے قربانی کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر مذکورہ شخص کے پاس فقط یہی  ڈھائی لاکھ روپے کی رقم ہے جو اس نے کسی کو قرض دی ہوئی ہے، اور ا س شخص پر خود بھی دو لاکھ کا قرض ہے، اس کے علاوہ مزید کوئی نقد، مال تجارت یا استعمال سے زائد سامان موجود نہیں جو نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی کی موجودہ مالیت )کے برابر ہو،تو اس شخص پر قربانی واجب نہیں ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

’’ولو كان عليه دين بحيث لو صرف فيه نقص نصابه لا تجب ، وكذا لو كان له مال غائب لا يصل إليه في أيامه‘‘،

(کتاب الاضحیۃ، الباب الاول فی تفسیرھا و رکنھاوصفتھا و شرائطھاوحکمھا، ج:۵،ص:۳۶۱،ط:دارالکتب العلمیۃ بیروت)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144310100604
تاریخ18-05-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں