سگے بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح جائز ہے
سوال
اگر زینب نے اپنی بچی اور فاطمہ کے بچے کو دودھ پلایا ہے تو کیا فاطمہ کے بڑے لڑکے کا زینب کی اس بچی سے نکاح جائز ہے؟
جواب
صورت مسؤلہ میں فاطمہ کےمذکورہ بڑے لڑکے کا نکاح زینب کی مذکورہ بیٹی سے جائز ہے؛کیوں کہ نسبی اورحقیقی بھائی کی رضاعی بہن سےنکاح جائزہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(وتحل أخت أخيه رضاعا) يصح اتصاله بالمضاف كأن يكون له أخ نسبي له أخت رضاعية، وبالمضاف إليه كأن يكون لأخيه رضاعا أخت نسبا وبهما وهو ظاهر."
(باب الرضاع،3/ 217،ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

