لاؤڈ اسپیکر چیک کرنے کے لیے اس میں تلاوت، نعت یا ذکر کرنا
سوال
کیا لاؤڈ اسپیکر کو چیک کرنے کے لیے اس میں تلاوت ،نعت یا ذکر کرنا جائز ہے اور اگر اس میں ثواب کی نیت کی جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
لاؤڈ اسپیکر چیک کرنے کے لیے قرآنِ کریم کی تلاوت کو لوگ سنیں گے نہیں؛ اس لیے بے احترامی کی وجہ سے درست نہیں ہے۔
فتاوی عالمگیری میں ہے:
"لايقرأ جهرا عند المشتغلين بالأعمال ومن حرمة القرآن أن لا يقرأ في الأسواق، وفي موضع اللغو، كذا في القنية."
(کتاب الکراهیة ، الباب الرابع فی الصلوۃ و التسبیح و رفع الصوت عند قراءۃ القرآن جلد ۵ ص : ۳۱۶ ط : دارالفکر)
فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

