بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 ربیع الثانی 1448ھ 09 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زانی کے بھائی کا اس عورت کی بیٹی کےساتھ نکاح کرنا جس کے ساتھ اس کے بھائی نے زنا کیا ہو

سوال

حامد اور محمود دونوں حقیقی بھائی ہیں، حامد نے ایک عورت سے زنا کرلیا تو کیا اب ایسی صورت میں حامد کا حقیقی بھائی محمود اس عورت کی بیٹی سے نکاح کرسکتا ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ زانی پر جس عورت کے ساتھ اس نے زنا کیا ہے اس کے اصول اور فروع حرام ہو جاتے ہیں ،  صورت مسئولہ میں چونکہ زنا حامد نے کیا ہے لہذا  حامد کے لیے اس عورت کی بیٹی سے نکاح جائز نہیں  ، لیکن حامد کے حقیقی بھائی محمود کا اس مزنیہ عورت  کی بیٹی سے نکاح کرنا شرعا درست ہے۔

البحر الرائق میں ہے:

"وأراد بحرمة المصاهرة ‌الحرمات ‌الأربع: حرمة المرأة على أصول الزاني وفروعه نسبا ورضاعا وحرمة أصولها وفروعها على الزاني نسبا ورضاعا كما في الوطء الحلال ويحل لأصول الزاني وفروعه أصول المزني بها وفروعها."

( کتاب النکاح، فصل فی المحرمات فی النکاح،ج:3، ص:108، ط:دار الکتاب الاسلامی)

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144309101379
تاریخ23-04-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں