گائے اگر بچہ دانی کھالے تو اس کے دودھ کا حکم
سوال
گائے اپنے بچہ دانی کھائے تو اس کا دودھ پینا جائز ہے یانہیں؟
جواب
صورت مسؤلہ میں گائے کا دودھ پینا حلال ہے ۔بچہ دانی یا اس کی جھلی وغیرہ کھانے سے گائے کے دودھ کی حلت متاثر نہیں ہوگی۔
وفي المبسوط للسرخسي :
"لو أن جديا غذي بلبن خنزير فلا بأس بأكله؛ لأنه لم يتغير لحمه وما غذي به صار مستهلكا ولم يبق له أثر، وعلى هذا نقول: لا بأس بأكل الدجاجة وإن كانت تقع على الجيف؛ لأنها تخلط، ولا يتغير لحمها ولا ينتن."
(كتاب الصيد11/ 255الناشر: دار المعرفة - بيروت)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

