بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

باسط حسین نام رکھنا نا پسندیدہ ہونے کا کیا مطلب ہے؟

سوال

 میرا نام باسط حسین ہے،میں نے دیکھا جائز ہے لیکن پسندیدہ نہیں ہے۔ یہ ناپسندیدہ کا کیا مطلب ہے اور میرے نام میں کوئی مسئلہ تو نہیں ؟برائے مہربانی آگاہ کرے ۔

جواب

واضح رہے کہ اللہ کے ناموں میں سے بعض نام ایسے ہیں جو صرف اللہ کے ساتھ خاص ہیں اور قرآن و حدیث میں ان کا غیر اللہ کے لیے استعمال ہونا ثابت نہیں ہے ،ایسے ناموں کا اللہ کے علاوہ کسی کے لیے استعمال جائز نہیں ہے مثلا رحمن، سبحان اور رزاق۔ اور بعض نام ایسے ہیں جو اللہ کے ساتھ خاص نہیں ہیں اور قرآن اور حدیث میں ان ناموں کا غیر اللہ کے لیے استعمال ہونا ثابت ہے مثلا علی ، کریم اور عزیز، لہذا ان ناموں کو غیر اللہ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

لہذا صورت مسئولہ میں سائل کے لیے لفظ "باسط" کو اپنے نام کے طور پر استعمال کرنا درست ہے کیونکہ "باسط" اللہ کے مخصوص ناموں میں سے نہیں ہے۔  جس فتوی کا سائل نے حوالہ دیا ہے اس میں نا پسندیدہ سے مراد یہ ہے کہ نام رکھنا جائز  ہے البتہ بہتر اور اچھی صورت یہ ہے کہ لفظ "باسط" بھی عبد کے ساتھ ہی استعمال کیا جائے تاکہ اللہ کے نام کے ساتھ کسی قسم کا اشتباہ نہ ہو۔ 

تفسیرالطبری  میں ہے:

"وكان لله جل ذكره أسماء قد حرم على خلقه أن يتسموا بها، خص بها نفسه دونهم، وذلك مثل "الله" و "الرحمن" و "الخالق"؛ وأسماء أباح لهم أن يسمي بعضهم بعضاً بها، وذلك: كالرحيم والسميع والبصير والكريم، وما أشبه ذلك من الأسماء ، كان الواجب أن تقدم أسماؤه التي هي له خاصة دون جميع خلقه، ليعرف السامع ذلك من توجه إليه الحمد والتمجيد، ثم يتبع ذلك بأسمائه التي قد تسمى بها غيره، بعد علم المخاطب أو السامع من توجه إليه ما يتلو ذلك من المعاني".

(تفسير الطبري ،جامع البيان، سورة الفاتحة،  ج نمبر ۱ ص نمبر ۱۳۳ط: مؤسسة الرسالة)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144309101253
تاریخ22-04-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں