بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا قرآن کریم موبائل میں ڈاؤن لوڈ کر کے پڑھ سکتے ہیں؟

سوال

کیا قرآن کریم موبائل میں ڈاؤن لوڈ کر کے پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

موبائل  فون میں قرآنِ کریم ڈاؤن لوڈ کرنا  اور اس سے تلاوت کرنا جائز ہے، البتہ جب موبائل اسکرین پر قرآنِ مجید  کھلا ہو تو اسے چھونے کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے، اسکرین کے علاوہ موبائل کے دیگر حصوں کو بلاوضو چھوسکتے ہیں۔

الدر المحتار مع رد المحتار میں ہے:

"(و) يحرم (به) أي: بالأكبر (وبالأصغر) مس مصحف، أي: ما فيه آية كدرهم وجدار، وهل مس نحو التوراة كذلك؟ ظاهر كلامهم لا (إلا بغلاف متجاف) غير مشرز أو بصرة به يفتى.

و في رد المحتار: "قال ح: لكن لا يحرم في غير المصحف إلا بالمكتوب: أي موضع الكتابة ".

(الدر المختار مع رد المحتار، كتاب الطهارة، سنن الغسل 1/ 173، ط. سعيد)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144309101190
تاریخ22-04-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں