بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جسم کے زائد بال صاف کرنے سے غسل لازم نہیں ہوتا

سوال

جسم سے غیر ضروری بالوں کی صفائی کے بعد غسل کرنا ضروری ہے یا سر کے بالوں کو گیلا نہ کرتے ہوۓباقی جسم پر پانی بہا لینا کافی ہے؟

جواب

جسم سے غیر ضروری بالوں کو صاف کرنے کی وجہ سے غسل کرنا یا پورے جسم پر پانی بہانا لازم نہیں ہوتا۔

بدائع الصنائع  میں ہے :

"(وأما) الغسل المفروض فثلاثة: الغسل من الجنابة، والحيض، والنفاس."

 (كتاب الطهارة،فصل الغسل، 1/ 35،ط: دار الکتب العلمیۃ)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144309101100
تاریخ21-04-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں