بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عید کا چاند ہونے سے پہلے اعتکاف سے اٹھنا

سوال

کیا عید کا چاند ہونے سے پہلے اعتکاف سے اٹھ سکتے ہیں؟

جواب

 مسنون اعتکاف کا وقت  رمضان المبارک کی بیسویں تاریخ کو سورج غروب ہونے سے عید الفطر کا چاند نظر آنے تک ہے، اگر کوئی شخص عید الفطر کا چاند نظر آنے سے پہلے اعتکاف سے اٹھ گیا تو اس کا مسنون اعتکاف  فاسد هوجائے گا، اور اس  پر  ایک دن کے اعتکاف کی روزے  کے ساتھ قضا کرنا لازم ہوگا، لہذا  سنت اعتکاف کرنے والوں کے لیے عید الفطر کا چاند نظر سے آنے سے پہلے  اعتکاف ختم کرکے مسجد سے نکلنا درست نہیں ہے۔

فتاوی شامی  میں ہے:

"(وسنة مؤكدة في العشر الأخير من رمضان) أي سنة كفاية كما في البرهان وغيره لاقترانها بعدم الإنكار على من لم يفعله من الصحابة."

(2 / 442،باب الاعتکاف ، ط: سعید)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144309101088
تاریخ21-04-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں