بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قصر نماز کہاں سے شروع کی جائے گی؟

سوال

قصر نماز گھر سے نکلتے ہی شروع ہو جاے گا یا کہ 78 کلو میٹر سفر کرنےکے بعد سے شروع ہو گا؟

جواب

اگر کوئی شخص 48 میل (تقریبا 78 کلو میٹر) کی مسافت تک سفر کے ارادے سے نکلا ہو تو ایسا شخص اپنے شہر کی آبادی اور حدود ختم ہونے کے بعد یعنی اپنے شہر سے نکلتے ہی قصر نماز ادا کرے گا،اسی طرح سفر سے واپسی پر اپنے شہر کی حدود میں داخل ہونے سے پہلے تک قصر نماز پڑھے گا۔

البحر الرائق میں ہے:

"(قوله من جاوز بيوت مصره مريدا سيرا وسطا ثلاثة أيام في بر أو بحر أو جبل قصر الفرض الرباعي) بيان للموضع الذي يبتدأ فيه القصر ولشرط القصر ومدته وحكمه أما الأول فهو مجاوزة بيوت المصر لما صح عنه - عليه السلام - «أنه قصر العصر بذي الحليفة» وعن علي أنه خرج من البصرة فصلى الظهر أربعا ثم قال: إنا لو جاوزنا هذا الخص لصلينا ركعتين والخص بالخاء المعجمة والصاد المهملة بيت من قصب كذا ضبطه في السراج الوهاج."

(البحرا لرائق شرح کنزالدقائق، کتاب الصلوٰة ،باب المسافر، 138/2، دارالكتاب الاسلامي)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144309101074
تاریخ21-04-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں