بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

انشال نام رکھنے کا حکم

سوال

انشال نام رکھناکیسا ہے؟

جواب

"انشال "عربی لغت میں اپنے مادّے کے اعتبار سے درجِ ذیل معانی پر مشتمل ہے:

1: انشال کا معنی ہے: دیگچی سے گوشت نکالنا، ہڈی کا گوشت اتارنا، (القاموس الوحید، المادّۃ: ن/ش/ل، ص:900، ط:ادارۃ الاسلامیات)

2: انشال کا معنی ہے: بلند ہونا، اوپر اٹھنا، (القاموس الوحید، المادّۃ: ش/و/ل، ص:900، ط:ادارۃ الاسلامیات)

مذکورہ معانی میں سے دوسرے معانی کے اعتبار سے بچے کا نام"انشال" نام رکھنا جائز ہے ، البتہ  بہتر یہ ہے کہ بچے کا نام اس کے بجائے انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے اسماء میں سے یا کسی ایسے اچھے معنی والے نام کا انتخاب کیا جائے جس میں نامناسب معنی کا احتمال نہ ہو،  یا عربی زبان کا اچھے معنی والا نام رکھ لیا جائے۔

ہماری ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کے لحاظ سے مستقل عنوان موجود ہے وہاں سے آپ اپنی مرضی کے مطابق پسندیدہ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144309101051
تاریخ20-04-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں