بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

صدقۂ فطر کی مقداربرائے سال 2022ء/1443ھ

سوال

امسال بمطابق 2022 فطرہ کس حساب سے دیا جائے ؟ تفصیلاً بتادیں۔

جواب

اس سال1443ھ بمطابق 2022ء  کراچی و مضافات کراچی کےلیےجامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے دارالافتاء کے مطابق مندرجہ ذیل صدقۂ فطر کی قیمت طے ہوئی ہیں۔

جنس مقدار قیمت
گندم پونے دو کلو (دو کلو احتیاطاً) 150
جو ساڑھےتین کلو  425
کھجور ساڑھےتین کلو 950
کشمش ساڑھےتین کلو 2550

باقی صدقۂ فطر کی مقدار گندم کے اعتبار سے پونے دو کلو گندم یا پونے دو کلو گندم کی مارکیٹ کی قیمت ہے، احتیاطاً دو کلو گندم یا اس کی قیمت کا حساب کرلیا جائے،  اور جو، کھجور اور کشمش کے اعتبار سے یہی اشیاء ساڑھے تین کلو یا ان کے ساڑھے تین کلو کی بازار میں جو قیمت ہے، وہ صدقۂ فطر کی مقدار ہے۔

اگر آپ کراچی سے باہر کے رہائشی ہیں تو اپنے علاقے میں ان اشیاء کی قیمتیں معلوم کرکے اپنی حیثیت کے مطابق صدقۂ فطر ادا کرلیجیے۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144309101042
تاریخ20-04-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں