بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حمل کی حالت میں روزہ

سوال

حاملہ عورت کتنے دن کے بعد روزہ رکھے؟

جواب

صورت مسئولہ میں حاملہ عورت کو ظنِ غالب ہو کہ روزہ رکھنے  کی صورت میں خود اس کی جان یا بچے کی صحت  کو خطرہ ہوسکتا ہے تو اس حالت میں عورت روزہ چھوڑسکتی ہے،اور اس بارے میں گائنی کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کیا جاسکتا ہے، البتہ  لیکن ان فوت شدہ روزوں کی بعد میں قضا کرنا واجب ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"(ومنها: حبل المرأة، وإرضاعها) الحامل والمرضع إذا خافتا على أنفسهما أو ولدهما أفطرتا وقضتا، ولا كفارة عليهما، كذا في الخلاصة".

(1/ 207)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144309100963
تاریخ19-04-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں