بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں مجبورا غرارے کرنا

سوال

اگر ہمارے گلے میں درد ہو تو کیا روزے کی حالت میں غرارے کر سکتے ہیں ؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں   روزے کے دوران تکلیف زیادہ ہو اور غرارے کے علاوہ علاج کی سہولت نہ ہو، یا کوئی اور چیز مفید نہ ہو تو غرارے کرسکتاہے، البتہ اگر غرارے کرنے میں پانی حلق سے نیچے اتر جائے گا تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور اس روزے کی قضا لازم ہوگی، کفارہ نہیں ۔

فتاوی شامی میں ہے:

" (والمبالغة فيهما) بالغرغرة، ومجاوزة المارن (لغير الصائم) لاحتمال الفساد."

(کتاب الطهارة، سنن الوضوء، ج:1، ص: 116 ط:  سعید)

وفیه أیضا:

"(والمبالغة فيهما) بالغرغرة، ومجاوزة المارن (لغير الصائم) لاحتمال الفساد.  (قوله: فسبقه الماء) أي يفسد صومه إن كان ذاكرا له وإلا فلا."

(کتاب الصوم ، باب ما یفسد الصوم وما لا یفسده ، ج:2، ص:401، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144309100950
تاریخ19-04-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں