بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں منہ میں نسوار رکھنا

سوال

کیاروزے کی حالت میں نسوارمنہ میں رکھناجائزہےکہ نہیں؟اور ایک فتوی میرےسامنے آیاہےکیایہ فتوی مستنداورصحیح ہے؟

جواب

روزے کی حالت میں منہ میں نسوار رکھنا جائز نہیں ہے، اس سے روزہ فاسد ہوجائے گا، اور اس روزہ  کی قضا رکھنا لازم ہوگا۔

باقی سائل نے جس فتویٰ کا ذکر کیا ہے ، اس کا ہمیں علم نہیں ہے، اسے دیکھے بغیر اس کا حکم  نہیں بتایا جاسکتا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وبه علم حكم شرب الدخان، ونظمه الشرنبلالي في شرحه على الوهبانية بقوله: ويمنع من بيع الدخان وشربه ... وشاربه في الصوم لا شك يفطر، ويلزمه التكفير لو ظن نافعاً ... كذا دافعاً شهوات بطن فقرروا".

(2/ 395 ،كتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم، ط: سعيد)

وفیه ایضا:

"(إلا إذا مضغ بحيث تلاشت في فمه) إلا أن يجد الطعم في حلقه، كما مر واستحسنه الكمال قائلاً: وهو الأصل في كل قليل مضغه".

(2/ 415 كتاب الصوم، باب مايفسد الصوم، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144309100943
تاریخ19-04-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں