بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شفقت نور/ صبغت نور نام رکھنے کا حکم

سوال

شفقت نور یا صبغت نور نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

شفقت کا معنی ہے:رحم، مہربانی، ہمدردی، (القاموس الوحید، المادّہ: ش/ف/ق، ص:875، ط:ادارۃ الاسلامیات)

صبغت کا معنی ہے: رنگ یعنی وہ چیز جس سے رنگا جائے، (القاموس الوحید، المادّہ: ص/ ب/ غ، ص:909، ط:ادارۃ الاسلامیات)

نور کا معنی ہے:روشنی، اجالا،  (القاموس الوحید، المادّہ: ن/ و/ ر، ص:1724، ط:ادارۃ الاسلامیات)

مذکورہ معانی کے اعتبار سے صبغت نور کا معنی ہے:روشنی کا رنگ، اور شفقت نور کا معنی ہے:مہربانی کا اجالا۔لہذا مذکورہ معانی کے اعتبار سے بچی کا  نام صبغت نور یا شفقت نور رکھنا درست ہے، البتہ بچی کا نام صحابیات رضی اللہ تعالیٰ عنہن یا صالحات میں سے کسی کے نام پر رکھنا بہتر ہے۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144309100836
تاریخ17-04-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں