بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورت ملانا

سوال

 جن نمازوں میں 4 رکعتیں ہوتی ہیں ان میں تیسری اور چوتھی رکعت میں کون سی سورۃ پڑھیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں صرف  سورۂ فاتحہ  پر اکتفا کرنا مسنون ہے،   اس كے ساتھ کوئی اور سورت نہ ملائی جائے، لیکن اگر کوئی بھولے سے سورت بھی پڑھ لیتا ہے تو اس سے سجدۂ سہو واجب نہ ہو گا، البتہ جان کر ایسے نہیں کرنا چاہیے، ورنہ مکروہ ہوگا۔

الدر المختار میں ہے:

"(واكتفى) المفترض (فيما بعد الأوليين بالفاتحة) فإنها سنة على الظاهر، ولو زاد لا بأس به.... وفی الرد:

(قوله: ولو زاد لا بأس) أي لو ضم إليها سورةً لا بأس به؛ لأنّ القراءة في الأخريين مشروعة من غير تقدير".

(الدر المختار مع رد المحتار ،کتاب الصلاة، ‌‌باب صفة الصلاة،511/1، سعيد)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144309100802
تاریخ16-04-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں