بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں سانس لینے کے لیے پمپ استعمال کرنا

سوال

کیا روزے کی حالت میں دمے کا مریض انتہائی تکلیف میں سانس لینے والا پمپ استعمال کرسکتا ہے؟

جواب

پمپ(انہیلر وغیرہ )  کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، اس لیے روزه کی حالت ميں پمپ کا استعمال نہیں کرسکتے۔ تاہم مریض کو شدید تکلیف ہو تو وہ انہیلر استعمال کرلے، اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا، بعد میں اس روزے کی قضا کرنی ہوگی۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله : لو أدخل حلقه الدخان) أي بأي صورة كان الإدخال (أفطر أي دخان كان)."

(باب ما يفسد الصوم وما لا يفسد،395/2،ط:ايچ ايم سعيد)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144309100801
تاریخ16-04-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں