ادعیہ ماثورہ جیسے منقول ہیں ویسے ہی پڑھنی چاہیے
سوال
کیا ہم اس دعا: "أستغفر الله الذي لا إله إلا هو الحي القيوم وأتوب إليه"کو اس "أستغفر الله، الله هو لا إله إلا هو الحي القيوم و أتوب إليه" طرح پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
صورت مسئولہ میں ادعیہ ماثورہ میں سے جو جس طرح منقول ہیں انہیں اسی طرح پڑھنا چاہیے جیسے نقل کی گئیں ہیں۔ تاہم اگر کسی نے اس طرح (أستغفر الله، الله هو لا إله إلا هو الحي القيوم و أتوب إليه) پڑھ لیا تو بھی گناہ نہیں ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144309100782
تاریخ16-04-2022

