بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوی کی کمائی میں شوہر کا حق

سوال

بیوی کی کمائی پر شوہر کا کتنا حق ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں بیوی کی کمائی اس  کی اپنی ذاتی ملکیت ہے، شوہر کا اس میں کوئی حق نہیں ،شوہر  اپنی بیوی کی اجازت کے بغیر اس میں تصرف نہیں کر سکتا،بیوی چاہے تو خود خرچ کرے، چاہے تو شوہر اور اولاد پر بھی خرچ کر سکتی ہے۔شوہر کو نہ دینے کی صورت میں گناہ گار تو نہیں ہوگی،البتہ اگر شوہر اور اولاد پر بھی خرچ کرے گی تو  وہ دوہرے اجر و ثواب کی مستحق ہوگی،ایک قرابت داری کا اور دوسرا صدقہ کرنے کا۔

بخاری شریف کی حدیث میں ہے:

" لھا اجران اجر القرابة واجر الصدقة ."

 (کتاب الزکاۃ،باب الزكاة علي الزوج والأيتام في الحجر،حدیث نمبر:1466)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144309100686
تاریخ14-04-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں