کعبۃ اللہ کو مسجد کعبہ کہنا کیسا ہے؟
سوال
کعبہ کو مسجد کعبہ بولنا گناہ ہے یہ نہیں؟
جواب
صورت مسئولہ میں خانہ کعبہ کو مسجد کعبہ بولنا گناہ تو نہیں ہے۔ تاہم خانہ کعبہ کے لیے عام معروف نام بیت اللہ شریف، حرم شریف، خانہِ کعبہ، کعبۃ اللہ وغیرہ ہی استعمال کرنا چاہیے تاکہ عوام کسی تشویش میں مبتلاء نہ ہوں ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144309100643
تاریخ13-04-2022

