زکات کے پیسوں سے عید کی شاپنگ کرانا درست ہے
سوال
زکوٰۃ کے پیسوں سے اپنے کم دست بھائیوں اور ان کے بچوں کو عید کی شاپنگ کرواسکتے ہیں؟،جب کہ وہ صاحب نصاب نہیں ہیں، ہاں! ان کی بیگمات صاحب نصاب ہیں۔
جواب
صورتِ مسئولہ میں اپنے مستحق ِزکوٰۃ بھائیوں اور ان کے بچوں کو زکوۃ کے پیسوں سے عید کی شاپنگ مالک بناکر دینا درست ہے، اس سے زکوٰۃ ادا ہوجائے گی،اگرچہ ان کی بیگمات صاحبِ نصاب ہوں۔
مبسوط سرخسی میں ہے:
"(قال): ويجزئه أن يعطي من الواجب جنسا آخر من المكيل والموزون أو العروض أو غير ذلك بقيمته."
(باب العشر،203/2،ط:دار المعرفة )
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

