لڑکی کا دعانام رکھنا
سوال
بیٹی کا نام "دعا" رکھنا کیسا ہے ؟
جواب
دعا عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی "پکارنا" ہے، لہذا لڑکی کا یہ نام رکھنا جائز ہے ، البتہ بہتر یہ ہےکہ صحابیات وغیرہ کا نام رکھاجائے۔
المعجم الوسیط میں ہے :
(دعا).
"بالشيء دعوا ودعوة ودعاء ودعوى طلب إحضاره يقال دعا بالكتاب والشيء إلى كذا احتاج إليه."
(باب الدال ، ج : 1 ص : 286 ط دارالدعوۃ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144309100608
تاریخ13-04-2022

