بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایمان فاطمہ نام رکھنا کیساہے؟

سوال

ایمان فاطمہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ (ایمان فاطمہ) دو ناموں کا مرکب ہے، ایک (ایمان) جس کا معنی ہے اعتماد، یقین اور تصدیق کرنا، دوسرا (فاطمہ)، جوکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک صاحبزادی کانام  ہے ، جن کا لقب زہراء ہے، اس تفصیل کو سامنے رکھتے ہوئے ایسا نام رکھنا جائز تو ہے لیکن اچھا نہیں؛ کیوں کہ عام طورپر لوگ آدھا نام لے کر پکار تے ہیں، لہذا اگر کوئی یہ پکارے کہ (ایمان ) گھر میں ہے، تو آگے سے جواب یہ مل جائے کہ: (ایمان) گھر میں  نہیں ، تویہ ایک قسم بدفالی ہے ،جو کہ بری بات ہے، اس لیے بہتر یہ کہ بچی کا نام صرف  (فاطمہ )رکھا جائے۔ 

حدیث شریف میں ہے:

"حدثنا النفيلي، حدثنا زهير، حدثنا منصور بن المعتمر، عن هلال بن يساف، عن ربيع بن عميلة، عن سمرة بن جندب، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لاتسمينّ غلامك يسارًا، و لا رباحًا، و لا نجيحًا، ولا أفلح»، فإنك تقول: أثم هو؟ فيقول: «لا،  إنما هن أربع فلاتزيدن علي»."

)سنن أبي داود، باب في تغيير الاسم القبيح، ج:4، صفحہ: 290، رقم الحدیث:4958)، ط: المكتبة العصرية)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144309100599
تاریخ12-04-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں