بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

صرف فلم دیکھنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا

سوال

کیا فحش فلمیں دیکھنے سے روزہ ٹوٹتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ جاندار اشیاء کی فلم بینی مطلقاً ناجائز ہے، اگر فحش ہو تو دوہرا گناہ ہے، اور رمضان میں ہو تو کئی گناہوں کا مجموعہ اور روزے کا اجر وثواب ختم کرنے کا ذریعہ ہے، لہٰذا روزہ کی حالت میں فحش فلم دیکھنا انتہائی قبیح اور ناجائز عمل ہے ، اس سے فورا سچی توبہ کی جائے اور آئندہ یہ  گناہ نہ کرنے کا پختہ عزم کیا جائے ۔

جہاں تک روزہ ٹوٹنے کی بات ہے تو واضح رہے کہ اگر فحش فلم دیکھتے دیکھتے اگر صرف مذی نکلی تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا ، روزہ فاسد نہیں ہوگا، اور اگر انزال بھی ہوگیا ہو تو اگر صرف دیکھنے سے انزال ہوا ہے اور اپنے عمل کا دخل نہیں ہے تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوگا ، لیکن اگر فحش فلمیں دیکھنے کے ساتھ ساتھ انزال ہونے میں اپنا عمل بھی شاملِ حال ہو تو اس سے روزہ فاسد ہوجائے گا، صرف قضا لازم ہوگی ، کفارہ نہیں ہوگااور توبہ و استغفار بھی کرے۔

تحفة الفقهاء میں ہے :

"وكذلك لو نظر إلى فرج امرأة شهوة فأمنى أو تفكر فأمنى لايفسد صومه؛ لأنه حصل الإنزال لا بصنعه فلايكون شبيه الجماع لا صورةً ولا معنىً".

( تحفة الفقهاء: كتاب الصوم ، (1 / 353 ) دار الكتب العلمية بيروت)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144309100527
تاریخ11-04-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں