بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شاہویز حسین اور صائم حسین خان نام رکھنے کا حکم

سوال

اللہ کے فضل و کرم سے ہمارا بیٹا پیدا ہوا ہے، شہویز حسین خان اور صائم حسین خان میں کون سا نام بہتر ہے؟

جواب

"شہویز اور شاہ ویز "کا معنی مختلف لغات میں تلاش کے باوجود ہمیں نہیں ملا،یہ نام رکھنا درست نہیں ،"صائم" کے معنی ’’رکنے والا‘‘ اور ’’بچنےوالا‘‘ کے آتے ہیں، روزہ دار کو بھی ’’صائم‘‘ کہتے ہیں؛ کیوں کہ وہ روزہ کے دوران کھانے، پینے اور ازدواجی تعلق قائم کرنےسے رکا رہتا ہے۔  اس معنیٰ کے اعتبار سے  "صائم حسین خان " نام  رکھنا درست ہے ۔

القاموس المحیط میں ہے :

"صام صوما وصياما واصطام: أمسك عن الطعام والشراب والكلام والنكاح والسير، وهو صائم وصومان وصوم.

ج: صوام وصيام وصوم وصيم وصيم وصيام وصيامى."

(فصل الصاد،ص:۱۱۳۱،مؤسسۃ الرسالۃ)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144309100524
تاریخ11-04-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں