بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 جُمادى الأولى 1448ھ 26 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں آنکھ میں دوا ڈالنا

سوال

 آنکھوں میں قطرے ڈالنے سے کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ اور روزے کی حالت میں آنکھ کا آپریشن کروا سکتے ہیں بذریعہ لیزریا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں   روزہ کی حالت میں آنکھ میں دوا ڈالنا جائز ہے، اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا، اگرچہ دوا کا ذائقہ حلق میں محسوس ہو،اسی طرح آنکھ کاآپریشن بذریعہ لیزرکرنے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتاہے۔

فتاویٰ عالمگیری میں ہے:

'' ولو اَقطر شیئاً من الدواء في عینه لا یفطر صومه عندنا وإن وجد طعمه في حلقه."

(کتاب الصوم،  الباب الرابع فیما یفسد وما لایفسد،ج:1،ص:203،ط: رشیدیۃ)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144309100410
تاریخ09-04-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں