ساڑھے چار تولہ سونے پر کتنی زکات واجب ہے؟
سوال
میرے پاس 4.5 تولہ سونا ہے،مجھے اس پر کتنی زکات دینی ہوگی؟
جواب
اگر آپ کی ملکیت میں صرف ساڑھے چارتولہ سونا ہے،اور اس کے علاوہ نقدی، چاندی، اور مالِ تجارت نہیں ہے تو آپ پر زکات لازم نہیں ہے، اور اگرساڑھے چار تولہ سونے کے ساتھ کچھ نقدی وغیرہ بھی ہے تو سونے اور اس نقدی وغیرہ کی مجموعی قیمت پر زکات واجب ہوگی، لہذا ان دونوں کی مجموعی قیمت کا ڈھائی فیصد یعنی چالیسواں حصہ زکات دینی ہوگی۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144309100342
تاریخ09-04-2022

