بال صاف کرتے وقت خون نکلنے سے روزہ کا حکم
سوال
جسم کے غیر ضروری بالوں کو صاف کرتے وقت اگر جسم سے خون نکل آۓ تو کیا روزے کو کچھ ہوگا؟
جواب
بال صاف کرنے کے وقت خون نکلے کی صورت میں روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
بدائع الصنائع میں ہے:
"ولو احتجم لا يفطره عند عامة العلماء، وعند أصحاب الحديث يفطره.....ولأن الحجامة ليست إلا إخراج شيء من الدم والفطر مما يدخل والوضوء مما يخرج كذا قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم"
(کتاب الصوم ، فصل بیان ما یسن و ما یستحب للصائم ج نمبر ۲ ص نمبر ۱۰۷،دار الکتب العلمیۃ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

