بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں خوشبو لگانا اور اگر بتی سونگھنا

سوال

خوشبو لگانامثلاً  عطر،سینٹ، پرفیوم لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ ایک بڑے بزرگ عالم دین  نے اگر بتی سے روزہ ٹوٹنے کا کہا ہے۔

جواب

روزے کی حالت میں عطر اور پرفیوم لگا سکتے ہیں،  اس   سے روزہ نہیں ٹوٹتا،  بشرطیکہ پرفیوم لگاتے وقت اس کے ذرات حلق تک نہ پہنچیں۔

اسی طرح روزے کی حالت میں اگر بتی کا دھواں بغیر ارادہ کے  خود بخود حلق میں داخل ہوجائے تو  اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، البتہ اگربتی جلا کر خود اس کےدھویں کو سونگھا، جس کی وجہ سے دھواں اندر چلا گیا تو  اس سے روزہ فاسد ہوجائے گا۔

فتاوی شامی  میں ہے:

"ومفاده أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عوداً أو عنبراً له ذاكراً لإمكان التحرز عنه، فليتنبه له كما بسطه الشرنبلالي.

(قوله: أنه لو أدخل حلقه الدخان) أي بأي صورة كان الإدخال، حتى لو تبخر ببخور وآواه إلى نفسه واشتمه ذاكراً لصومه أفطر؛ لإمكان التحرز عنه، وهذا مما يغفل عنه كثير من الناس".

(کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم وما لا یفسدہ، 2/ 395/سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144309100135
تاریخ05-04-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں