احتلام سے روزے کا حکم
سوال
میرا سوال ہے احتلام ہو جانے سے روزے پر کوئی اثر پڑتا ہے یا نہیں میرا مطلب روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب
اگر روزہ دار کو سونے کی حالت میں احتلام ہو جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا، بلکہ روزہ صحیح ہے، البتہ جتنا جلدی ہوسکے غسل کرلے ، بلاوجہ غسل میں تاخیر نہ کرے ، غسل میں اتنی تاخیر کرنا کہ نماز قضا ہوجائے گناہ ہے۔ غسل میں غرغرہ نہ کرے اور نہ ناک میں نرم ہڈی تک پانی چڑھائے
''(أو احتلم أو أنزل بنظر)۔۔۔۔۔۔ (لم يفطر)، جواب الشرط''۔
( الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصوم ،باب مایفسدالصوم ومالایفسدہ(2/ 396)ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

