احتلام سے روزہ کا حکم
سوال
روزہ کی حالت میں اگر احتلام ہوجائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا؟
جواب
روزہ کی حالت میں احتلام ہونے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
الدر المختار میں ہے:
"(أو قبل)ولم ينزل (أو احتلم أو أنزل بنظر) ولو إلى فرجها مرارا (أو بفكر) وإن طال مجمع ....(لم يفطر) جواب الشرط."
(فتاوی شامی، کتاب الصوم ، باب یفسد الصوم و ما لا یفسدہ ج نمبر ۲ ص نمبر ۴۰۰، ایچ ایم سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144309100089
تاریخ04-04-2022

